لاہور……دنیا کے تقریباً ہر شعبے میں پاکستان کی بیٹیاں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور تعلیم کے میدان میں تو ریکارڈ بنتے رہتے ہیں۔لاہور میں او لیول کی طالبہ نے انگریزی مضمون میں ٹاپ کر کے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔
طالبہ نیرہ کہتی ہیں کہ ان کی کامیابی کے پیچھے گلوکار عاطف اسلم کا ہاتھ ہے۔ لاہور کے علاقے عسکری ٹین کی نیرہ نصیرپہلے پہل تو انگریزی مضمون میں بہت کمزور تھی لیکن معروف گلوکار عاطف اسلم کے ایک انٹرویو نے اس کی زندگی بدل ڈالی۔ پھر سخت محنت اور لگن کا پھل ملا، نیرہ نے او لیول کے انگریزی مضمون میں ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔نیرہ کے والدین اپنی بیٹی کی کامیابی پر خوشی سے نہال ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نیرہ نے ثابت کر دیا کہ بیٹیاں کسی لحاظ سے بیٹوں سے کم نہیں ہوتیں۔نیرہ کی اس کامیابی پر بھائیوں کی جانب سے اسے بہت سے تحائف بھی ملے