counter easy hit

شرمین عبید چنائے کی ایک اور فلم آسکرایوارڈ کیلئے نامزد

Obaid Obaid Chinoy

Obaid Obaid Chinoy

کراچی……. شرمین عبید چنائے کی ایک اور فلمA Girl in the River,The Price of Forgiveness نےآسکر شارٹ ڈاکیومنٹری کیٹیگری میںنامزدگی حاصل کر لی ۔
فلم کی اکیڈمی ایوارڈز2016 کے لیے نامزد کی گئی ہے، دستاویزی فلم کی نامزدگی پروزیراعظم نواز شریف نے شرمین عبید چنائے کو مبارکباد پیش کی ہے۔شرمین عبید چنائے کی اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد فلم غیرت کے نام پرکیے گئے قتل کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔ وزیر اعظم نوازشریف نے شرمین عبید چنائے کو مبارکباد دیتے ہوئے غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کے لیے مناسب قانون سازی کے عزم کا اظہار کیا ہےاورکہا ہے کہ اس سلسلے میں شرمین کا کام کافی مفید ثابت ہو گا۔ اس دستاویزی فلم کی وزیر اعظم ہائوس میں خصوصی نمائش بھی متوقع ہے۔