امریکی صدر باراک اوباما عہدہ صدارت کے منصب سےجاتےجاتے ایک اور ٹرمپ مخالف اقدام کرسکتے ہیں اور یہ اقدام گوانتاناموبے کے4 قیدیوں کی سعودی عرب منتقلی کا اعلان ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک امریکی عہدیدارنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما 24 گھنٹوں کے دوران گوانتانامو بے جیل کے چار قیدیوں کی سعودی عرب منتقلی کا اعلان کر سکتےہیں ۔موجودہ امریکی صدر اوباما جاتے جاتے ٹرمپ مخالف اقدام کو عمل جامہ پہنانا چاہتے ہیں۔