امریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں اطالوی وزیراعظم کے اعزاز میں آخری عشائیہ دیا۔
واشنگٹن: (ویب ڈٰیسک) آٹھ سال تک وائٹ ہاؤس میں قیام کے بعد صدر باراک اوباما کے رخصت ہونے کا وقت آ گیا۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس سے جانے سے پہلے اطالوی وزیر اعظم میٹیو رینزی کے اعزاز میں آخری عشائیہ دیا۔ اس دوران ہنسی مذاق اور موسیقی کا دور بھی چلا۔ آخری اسٹیٹ ڈنر میں سیاستدان، اداکار اور مشہور شیف سمیت چار سو لوگ صدر اوباما کے مہمان بنے۔