واشنگٹن …..امریکی صدر باراک اوباما مارٹن لوتھر کنگ ڈے پر کمیونٹی سروس کے لیے اسکول پہنچ گئے۔
امریکی صدر باراک اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما مارٹن لوتھر کنگ ڈے پر کمیونٹی سروس کے لیے واشنگٹن ڈی سی کے اسکول پہنچے، جہاں انہوں نے قطارو ں میں کھڑے بچوں میں کتابیں تقسیم کیں ۔
صدر اوباما اور امریکی خاتون اول نے اپنے ہاتھوں کو مٹی میں خوب گندے کیے اور بچوں کے ساتھ مل کر سبزیاں بھی اگائیں۔امریکا میں ہر سال جنوری کے تیسرے پیر کوشہری حقوق کی جدوجہد کرنے والے سیاہ فام لیڈر مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی یاد میں منایا جاتا ہے،اور اس دن سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔