واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے صدر براک اوباما نے سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں ایران کے جوہری پروگرام پر ہونے والے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا انہوں نے خادم الحرمین الشریفین کو فون کیا جس میں انہوں نے سعودی فرمانروا کو بتایا کہ امریکا خلیج میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ کئے وعدوں کی تجدید کرتا ہے۔
صدر اوباما نے کہا انہوں نے چھ خلیجی ریاستوں کے سربراہوں کو رواں برس موسم گرما میں کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ سیکورٹی تعاون میں بہتری جیسے امور پر تبادلہ خیال کر سکیں اور ان تنازعات پر بھی بات کر سکیں جن کے باعث خطے میں استحکام نہیں آ رہا ہے۔