counter easy hit

اوباما کا شام میں امن کے قیام کے بارے میں روس کے رویے پر شک و شبہات

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ شام میں تشدد کے واقعات روکنے کے لیے روس کے ساتھ تعاون کے بارے میں شک شبہات پائے جاتے ہیں۔

پینٹاگان میں قومی سلامتی کونسل کے ساتھ داعش کے خلاف جنگ کے امور پر تبادلہ خیال کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں صدر اوباما نے کہا ہے کہ شام کی جنگ کے بارے میں روس اور ولادیمر پوتین پر پر اعتماد کرنا بڑا مشکل کام ہے لیکن ہم پھر میں روس کے شام میں امن کے قیام کے بارے میں کس قدر مخلص ہونے کوٹسٹ کرنا بھی چاہتے ہیں۔

دریں اثنا شام کی حکومت اپنے روسی اتحادیوں کے ساتھ مل کر باغیوں کے زیر تسلط حلب شہر اور اس کے گردو نواح میں جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ادھر امریکہ عراق اور شام میں داعش کو شکست دینے کے لیے مقامی فورسز کی حمایت کرتا آرہا ہے۔

صدر اوباما نے کہا ہے کہ دہ دہشت گرد تنظیم داعش کےخاتمے تک اس کے خلاف بڑے موثر طریقے سے کاروائیوں کو جاری رکھیں گے۔