شام کے حوالے سے ہیلری کی پالیسیاں امریکا کو تیسری جنگ عظیم کی جانب دھکیل سکتی ہیں :امریکی صدارتی امیدوار
واشنگٹن :متنازع بیانات دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا مطالبہ کر دیا ، کہتے ہیں ہیلری کلنٹن کے ای میلز والے معاملے پر صدر اوباما سے تحقیقات کی جانی چاہیے ۔ ٹرمپ نے صدر اوباما اور ہلیری کلنٹن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا اوباما کو ہیلری کلنٹن کے پرائیویٹ سرور کے استعمال کا پتہ تھا ۔ اس لیے اُن سے بھی تحقیقات کی جانی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ شام کے حوالے سے ہیلری کی مجوزہ پالیسیاں امریکا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل سکتی ہے ۔ بشار الاسد کو ہٹانے سے زیادہ داعش کا خاتمہ ترجیح ہونی چاہیے ۔ شام میں مداخلت سے براہ راست روس کے ساتھ تنازع شروع ہو سکتا ہے ۔