واشنگٹن…….امریکی صدر باراک اوباما نے نئے بجٹ بل میں فی بیرل تیل کی قیمت میں دس ڈالر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔
ری پبلکنز نے ٹیکس کی تجویز کو مضحکہ خیز قرار دے دیاامریکی صدر باراک اوباما نے آئندہ بجٹ میں فی بیرل تیل کی قیمت میں دس ڈالر ٹیکس کی تجویز دی ہے۔جس کے تحت تیل کمپنیوں کو اگلے پانچ سال تک دس ڈالر ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹیکس عائد کرنے کا مقصد تیل پر انحصار کم کرنا اور توانائی ٹیکنالوجی کے ذریعے مستقبل میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔ کانگریس میں اکثریت رکھنے والی جماعت ری پبلکنز نے صدر اوباما کی جانب سے تیل پر ٹیکس کی تجویز کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ری پبلکن رہنما ؤں کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ شروع دن سے ہی توانائی کے شعبے کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔ کانگریس میں10ڈالرفی بیرل ٹیکس نافذکرنےکی بھر پور مخالفت کی جائےگی۔