counter easy hit

جے آئی ٹی کے افسران پر اعتراضات قبل از وقت ہیں، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جےآئی ٹی کے 2 افسران پر حسین نواز کے اعتراضات پر تحریری حکم میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے افسران پر اعتراضات قبل از وقت ہیں تاہم اگر کسی افسر کی جانبداری، تعصب یا رغبت محسوس ہوئی تو مناسب حکم جاری کیاجائے گا۔

Objections are premature on JIT officers, Supreme Court

Objections are premature on JIT officers, Supreme Court

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے 2 افسران پرحسین نواز کے اعتراضات پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔ 3 صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے افسران پراعتراضات قبل از وقت ہیں، عامرعزیز پر حسین نواز کے الزامات سے متعلق ٹھوس وجوہات و شواہدموجود نہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مخالفت یارشتہ داری کی بنیاد پرتحقیقات کو جانبدارانہ یا متعصبانہ تصور نہیں کیا جاسکتا، ایسے تعلق اوررشتے داریاں ہمارے معاشرے میں ہر جگہ موجود ہیں۔ اگر تعلق اور رشتےداری کو بنیاد بنایا جائے تو کسی تفتیش کوغیر جانبدار نہیں کہا جاسکے گا، اگرجے آئی ٹی افسران کی جانب سے جانبداری، تعصب یا رغبت محسوس ہوئی تو مناسب حکم جاری کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ حسین نوازنے جے آئی ٹی کے 2 افسران پر اعتراض کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے ان اعتراضات کو مسترد کردیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website