لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف شہری اقتدار شاہ نے اعتراض داخل کیا ہے جس میں ان کے نام کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ مریم نواز نے کاغذاتِ نامزدگی میں اپنا اصل نام ظاہر نہیں کیا، مریم نواز کا اصل نام مریم صفدر ہے انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا ہے اس لیے ان کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق این اے 125 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھا دیا گیا۔ شہری اقتدار حسین نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی اس بار الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔ مریم نواز نے حلقہ این اے 125اور حلقہ این اے 127 سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے تا ہم این اے 125 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھا دیا گیا۔مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر یہ اعتراض ایک اقتدار حسین نامی شخص نے اٹھایا ہے۔۔مریم نواز جب ریٹرننگ افسر کے پاس پہنچی تو انہوں نے سوال کیا کہ آپ کےپاس سیاست کا کیا تجربہ ہے تو مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے پاس سیاست کا تجربہ کم ہے لیکن میں نے وزیراعظم کی معاونت کی ہے اور میں اپنی حکومت کی کارگردگی سے مطمئن ہوں۔واضح رہے مریم نواز سے متعلق چہ مگوئیاں گردش کر رہی ہیں کہ وہ این اے 127سے الیکشن لڑیں گی بعض کارکنان کو بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے والد نوازشریف کے انتخابی حلقے این اے 120جوکہ اب 125ہے وہاں سے الیکشن کے میدان میں اتریں گی۔این اے 125میں ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کوکھڑا کیا جارہا ہے۔دونوں جماعتوں کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔این اے 125سابق وزیراعظم نوازشریف کا انتخابی حلقہ ہے جبکہ بیگم کلثوم نواز کا آبائی حلقہ بھی ہے۔ نوازشریف کی پاناما کیس میں سپریم کورٹ میں نااہلی کے بعد این اے 120سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے الیکشن لڑا۔انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھاری ووٹوں سے شکست دی۔تاہم بیگم کلثوم نوازکینسر کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث لندن میں زیرعلاج تھیں اور ان کی غیرموجودگی میں ان کی انتخابی مہم ان کی بیٹی مریم نواز نے چلائی ۔تاہم اب ایک بار پھر این اے 125میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔۔۔مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز کو اس حلقے میں الیکشن جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔