لاہور: کرتار پور کوریڈو رکھلنے کے بعد سکھ برادری کی خوشی کی انتہا نہ رہی، سکھ برادری نے اب عمران خان حکومت کو ایسی بڑی پیشکش کر دی جس کا کسی نے سوچا بھی نہ تھا ،برطانیہ میں مقیم سکھ کمیونٹی نے پاکستان کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ کسی بھی ڈیم کا نام گرو نانک سے منسوب کر دیں تو سارا پیسہ ہم دینگے۔
کرتار پور سرحد کھولنے کے بعد سکھوں میں پاکستان کیلئے جوش و محبت کا ایک نیا ولولہ دیکھنے میں آیا ، پاکستان کو ڈیموں کی تعمیر کیلئے مطلوبہ فنڈز دینے کی پیش کش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات کے درمیان تعلقات کی بہتری کے حوالے سے 28 نومبر کا دن تاریخی ثابت ہوا۔28 نومبر کو 71 سال کے طویل انتظار کے بعد سکھوں کے سب سے مقدس مقام کرتارپور کیلئے نئے کوریڈور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا تھا۔ کرتارپور تعمیر کے بعد ہندوستان کے کروڑوں سکھ بنا ویزے کی پابندی کے پاک سرحد پر واقع کرتارپور گرداورے کا دورہ کر سکیں گے۔ کرتارپور میں واقع گردوارے کی سکھوں کیلئے وہی حیثیت ہے کہ جو دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے مکہ اور مدینہ کی ہے۔اسی باعث ہندوستان کے کروڑوں سکھ جو کبھی اپنی پاکستان مخالف بھارتی حکومت کی ہاں میں ہاں ملایا کرتے تھے، وہ اب مودی سرکاری کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام کو دعائیں دے رہے ہیں ۔اس تمام معاملے کو پاکستان کی حکومت کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب دنیا کے دیگر ممالک میں مقیم سکھ بھی بڑھ چڑھ کر حکومت پاکستان اور فوج کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔