counter easy hit

مقبوضہ بیت المقدس: یہودیوں کیلئے 1600نئے مکانوں کی تعمیر کی تیاری

مقبوضہ بیت المقدس: منصوبے سے القدس اور غرب اردن میں جغرافیائی ربط کو ختم کرنے کی راہ ہموار ہوگی ، ٹرمپ کے منصب صدارت کے بعد اس کالونی میں مکانات کی تیاری کا یہ پہلا موقع ہے

Occupied Baitul Muqaddas: Construction of 1600 new houses for Jewsمقبوضہ بیت المقدس میں گیوات ھمٹوز یہودی کالونی میں مزید سیکڑوں مکانات کی تعمیر کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ، اس منصوبے سے القدس اور غرب اردن میں جغرافیائی ربط کو ختم کرنے کی راہ ہموار ہو گی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب صدارت کے بعد اس کالونی میں مکانات کی تیاری کا یہ پہلا موقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں گیوات ھمٹوز نامی یہودی کالونی میں مزید سیکڑوں مکانات کی تعمیر کی تیاری شروع کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب صدارت کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اس کالونی میں سیکڑوں مکانات کی تیاری کی جا رہی ہے ، ان مکانات کی منظوری پہلے دی جا چکی ہے۔