ری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں نامعلوم افراد کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک، 3 شدید زخمی ہو گئے۔بھارتی حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے صبح سویرے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کے باہر قائم چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہو گئے۔پولیس اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس اور قابض فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔