مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں 5 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آج صبح کپواڑہ میں پنج گاؤں کے علاقے چوکیبال میں واقع بھارتی فوجی کیمپ پر کیا گیا جس میں بھارتی فوج کے 2 افسران سمیت
5 فوجی ہلاک جبکہ متعدد فوجی زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں ہلاک افسران میں ایک کیپٹن اور ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر شامل ہیں۔ ایک بھارتی فوجی افسر نے حملے کے بعد شروع کئے گئے سرچ آپریشن میں 2 حملہ آوروں کو ہلاک کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چار زخمی فوجیوں کو فوری طور پر سرینگر بھیج دیا گیا ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہےجبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔