counter easy hit

مقبوضہ کشمیر میں حملے، 8 فوجیوں، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک

Kashmir

Kashmir

سری نگر (یس ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے 4 مختلف مقامات پر مسلح جنگجوؤں کے حملوں میں 8 فوجیوں اور 3 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائیوں میں 8 حملہ آور بھی مارے گئے۔ بھارتی فوجی حکام کے مطابق مقبوضہ وادی میں جمعے کے روز مسلح جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان 4 مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 6 مسلح جنگجوئوں نے الگ الگ ٹولیوں میں بارہ مولہ ڈسٹرکٹ اڑی میں واقع فوجی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران دستی بموں اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

چھ گھنٹے جاری رہنے والی اس جھڑپ میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 8 فوجی اور 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 6جنگجو بھی مارے گئے۔بھارتی فوجیوں نے سری نگر میں بھی فائرنگ کے تبادلے میں 2 جنگجوئوں کو مارنےکا دعویٰ کیا ہے۔ شوپیاں میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پلوامہ ڈسٹرکٹ میں ترال بس اسٹاپ پر دستی بم حملے میں 2 افراد ہلاک ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے، یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب دو روز بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتخابی مہم کے سلسلے میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔