صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہونے میں زیادہ دیر نہیں رہ گئی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کو غیرفوجی علاقہ قراردیا جائے،سیاسی قیدیوں کو رہا کیا اور کرفیو ختم کیا جائے ۔
آزاد کشمیر قانو ن ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے آزادی کی منزل کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر رہنے والے بھارتی جارحیت کا شکار ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔
صدر مملکت نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرائے اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلائے۔