counter easy hit

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی بربریت، جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج نے تین نہتے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، اسلام آباد کے علاقے سے حریت رہنما کے بیٹے سمیت 12 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔

Occupied Kashmir: indian army barbarism 3 Kashmiri youth martyred in counterfeit competition

Occupied Kashmir: indian army barbarism 3 Kashmiri youth martyred in counterfeit competition

وادی: مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کی انتہا، بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں میں 3 کشمیری نوجوانوں کو اذیت دیکر شہید کر دیا، اسلام آباد کے علاقے سے حریت رہنما کے بیٹے سمیت 12 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، نہتے کشمیریوں پر زمین مزید تنگ کر دی گئی، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قصبے ترال کے علاقے وطیون میں بھارتی فوج نے تین نہتے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر جعلی مقابلے میں انہیں شہید کردیا، بھارتی فوج نے اسلام آباد کے علاقے میں گھر گھر آپریشن کیا، جس میں حریت رہنما مختار احمد کے 11 سالہ بیٹے سمیت 12 کشمیر یوں کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں رواں سال سینکڑوں کشمیری شہید ہوچکے ہیں، کشمیریوں کی تحریک وقت کے ساتھ ساتھ زور پکڑ رہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website