اوسلو (پ۔ر) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں مظاہرہ جمعہ کے روز ہو گا۔
مظاہرے کا اہتمام کشمیری رہنماء سردارعلی شاہنوازخان کی سربراہی میں قائم کشمیرسکینڈے نیوین کونسل ناروے ، پاکستان پیپلزپارٹی ناروے سمیت دیگرتنظیموں کے تعاون سے کررہی ہے۔ مظاہرہ جمعہ کی نمازکے بعد ناروے کی مرکزی پارلیمنٹ کے سامنے منعقدہوگا جس میں شرکت کے لیے تمام انسانیت دوست لوگوں خصوصاًکشمیریوں کے ہمدردوں کو دعوت دی گئی ہے۔
پی پی پی ناروے کے جنرل سیکرٹری مرزا محمد ذوالفقار کاکہناہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و ستم کی انتہاکردی ہے اور ہمارا انسانی فرض بنتاہے کہ ان مظالم کو دنیاکے سامنے بے نقاب کریں۔
انھوں نے ناروے کے لوگوں سے اپیل کی کہ اس مظاہرے میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں تاکہ بھارت کااصل چہرہ دنیاکے سامنے بے نقاب ہوسکے اوراسے کشمیریوں پر مظالم سے روکا جا سکے۔
انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طورپر آگے آئے اوربھارتی مظالم روکوانے کے لیے ضروری مداخلت کرے۔ عالمی برادری کوچاہیے کہ مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ اس مسئلے کا مناسب اور پرامن حل تلاش کیا جا سکے۔