سرینگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج طاقت کے زعم میں اندھی ہو گئی۔ ایک بار پھر درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں 3 معصوم کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیابھارتی فوج نے مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان المبارک کا بھی لحاظ نہ رکھا۔ کپواڑہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کپواڑا کے علاقے مچھیل میں سرچ آپریشن کے دوران تین نوجوانوں کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا۔