مظفرآباد: صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بھارتی مظالم بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے جب کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھرپور سیاسی ، سفارتی ،اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق مظفر آباد میں صدرمملکت ممنون حسین سے آل پارٹیزحریت کانفرنس کے وفد نے ملاقات کی اور اس دوران صدرممنون حسین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے اقدامات کرے، عالمی برادری اوراقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم بند کرانے میں اپنا کردارادا کرے جب کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرکے عوام کی بھرپورسیاسی ، سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
مقبوضہ کشمیرکے نہتے اوربہادرعوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے
دوسری جانب آل پارٹیزحریت کانفرنس کے وفد کا کہنا تھا کہ صدرممنون حسین کے آزاد کشمیر کے دورے سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملی ہے، کشمیرکونسل اوراسمبلی میں خطاب سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے جب کہ صدرمملکت کا خطاب کشمیریوں کے جذبات اور خیالاتکی عکاسی ہے۔