counter easy hit

15 اکتوبر، ہاتھ دھونے کا عالمی دن

Oct 15, Hand Washing Day

Oct 15, Hand Washing Day

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن(گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے) آج منایا جارہاہے۔عالمی سطح پر یہ دن منانے کا مقصد لوگوں میں ہاتھ نا دھونے کے سبب گندگی سے جنم لینے والے بیماروں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔

دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں افراد بیکٹریا سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متاثر ہوتے ہیں جسے دیکھتے ہوئے عالمی ادار ہ صحت اور یونیسیف نے 15 اکتوبر 2008 میں پہلی دفعہ ہاتھ دھونے کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا۔

صفائی کو نہ صرف نصف ایمان کہا جاتا ہے بلکہ سائنسی نقطہ نظر سے بھی ہاتھوں کی صفائی پر بہت زور دیا گیا ہے کیونکہ ماہرین کے مطابق جراثیم زیادہ تر کھانے پینے کے دوران انسانی جسم میں داخل ہوتے ہیں۔

اس موقع پر دنیا بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری این جی اوز کے زیر اہتمام خصوصی واکس، سیمینارز ،کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائیگا جن میں ہاتھ نہ دھونے کے نقصانات سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے اس جانب راغب کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website