سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ قوم تیار ہوجائے ، ملک کو حکمرانوں سے نجات دلانے کا وقت آگیا ہے
اسلام آباد:شیخ رشید نے 28 اکتوبر کو لال حویلی کے باہر وارم اپ جلسے کا اعلان کر دیا ۔ جلسے سے عمران خان بھی خطاب کریں گے ۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جیل سسرال ہے ، جانے سے نہیں ڈرتے ۔
سپریم کورٹ کے باہر شیخ رشید نے کہا کہ عدالت نے نوازشریف کو نوٹس دے دیا ، اب سعودی عرب بھی نہیں لے گا ، شاید ترکی رکھ لے ۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ قوم تیار ہوجائے ، ملک کو حکمرانوں سے نجات دلانے کا وقت آگیا ہے ۔
سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ غلط گوشوارے جمع کرانے پر وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جائے ۔ ان کا کہنا ہے کہ حکمران نیشنل سیکورٹی کے معاملے پر بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ، اب پرویز رشید کی قربانی دیں یا نہ دیں ، 20 کروڑ لوگوں کا کیس خود لڑوں گا ۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، آج جمہوریت کا آئینی اور قانونی امتحان ہے، وزیراعظم نے غلط گوشوارے جمع کرائے، نااہل قرار دیا جائے ، نواز شریف کو نااہل کرنا ہو گا یا ان 9 اراکین کو واپس لایا جائے جنہوں نے غلط گوشوارے جمع کرائے ۔
ان کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 62 اور 63 کسی کی اہلیت اور نااہلیت کا بنیادی آرٹیکل ہے ۔ حکمران نیشنل سیکورٹی کے ایشو پر بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ، اب پرویزرشید کی قربانی دیں یا نہ دیں ، میں 20 کروڑ لوگوں کا کیس خود لڑوں گا ۔