کراچی میں جاتے موسم گرما نے زور پکڑلیا، آئندہ 3 روز کے دوران شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر کراچی میں گرم ہی ہوتا ہے۔اس لئے اکتوبر کو شہر کا دوسرا موسم گرما بھی کہا جاتا ہے۔شہر کے درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار انتہائی کم ہوگی،اس لئے آئندہ آنے والے 3 روز کراچی میں گرم گزر سکتے ہیں۔گرمی کی یہ شدت ابتدائی دو ہفتے برقرار رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر میں موسم ایک بار پھر سے بہتر ہوجائے گاجبکہ دسمبرسے خنکی کا آغاز ہوجائے گا،کراچی میں موسم سرما جنوری میں شروع ہونے کا امکان ہے