counter easy hit

این اے 122 اور این اے 154 میں 11 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کا اعلان

Elections

Elections

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے این اے 122 لاہور اور این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 122 لاہور اور این اے 154 لودھراں میں 11 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں حلقوں کے لئے امیدوار کاغذات نامزدگی 10 اور 11 سمتبر کو جمع کرا سکتے ہیں جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 14 اور 15 ستمبر کو ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 17 سمتبر تک اپنے اعتراضات جمع کرا سکتے ہیں جب کہ ٹریبونلز اپیلوں پر فیصلہ 19 سمتبر کو جاری کر دیں گے اور 21 ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونلز نے چند روز قبل ہی این اے 122 لاہور سے سردار ایاز صادق اور این اے 154 لودھراں سے صدیق خان بلوچ کی کامیابیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔