آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کو سیمی فائنل میں آٹھ وکٹ سے شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آگئی ہے۔
ODI rankings, Pakistan team was seventh position
سری لنکا کی ٹیم رینکنگ میں ساتویں سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق میگا ایونٹ میں مسلسل تین ون ڈے میچ جیتنے کے بعد پاکستان 93پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔ بنگلہ دیش دو پوائنٹس کے فرق سے چھٹے نمبر پر ہےجبکہ جنوبی افریقہ بدستور پہلے نمبر پر ہے۔