لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فیصل واڈا کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مجھے عوام کا نوکر کہا ہے کہ تو میں خود کہتا ہوں کہ میں عوام کا نوکر ہوں لیکن ان کرپشن کرنیوالوں اورچوروں کے باپ کا نوکر نہیں ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واڈا کا کہنا ہے کہ میں جو بات کرتا ہوں ، اس کاثبوت مل جاتاہے۔ میں قبل از وقت بات کردیتا ہوں ،میری نواز شریف کی جانب دوارب ڈالر کی پیشکش کی بات کو مسلم لیگ (ن) کے پانچ لوگوں نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کر کے ثابت کردیا تھا کہ جب علیمہ خان کو رعایت مل سکتی ہے تو پھر یہ معاملہ نواز شریف کے ساتھ کیوں نہیں کیاجا سکتا ؟انہوں نے کہا کہ میں نے مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بننے کی بات کی تھی اور میں اپنی بات پر اب بھی قائم ہوں، چودھری نثار اب ن لیگ میں نہیں ہیں اور کچھ دیر بعد بہت سے (ن) لیگ کے لوگ مسلم لیگ ن کاحصہ نہیں ہونگے ، فاروڈ بلاک مسلم لیگ ن کے اندر سے ہی بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ شائستہ پرویز اچھے طریقے سے بات کریں بصورت دیگر مجھے ہر طریقے سے بات کرنا آتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے مجھے عوام کا نوکر کہاہے تو میں خود کہتا ہوں کہ میں عوام کا نوکر ہوں لیکن ان کرپشن کرنیوالوں اورچوروں کے باپ کا نوکر نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے کالے پیسے کی وجہ سے اپنے ماں باپ تک کودفنانے نہیں آرہے ، وہ مجھے شرافت کا درس دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہمند ڈیم 53سال بعد بننے جارہاہے اور میں اس کے لئے جان دینی پڑی تودیدوں گا لیکن اس ڈیم کورول بیک نہیں ہونے دوں گا ، ڈیم ہر حالت میں بنے گا۔ فیصل واڈا نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مجھے عوام کا نوکر کہاہے کہ تو میں خود کہتا ہوں کہ میں عوام کا نوکر ہوں لیکن ان کرپشن کرنیوالوں اورچوروں کے باپ کا نوکر نہیں ہوں۔