مظفر آباد: وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھمقام میں انتظامیہ اور مقامی گیسٹ ہاؤس مالکان نے ایک مشاورتی اجلاس کے بعد پاکستان کے 70 ویں یومِ آزادی کو منفرد انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق یکم سے 7 اگست تک وادی نیلم کے تمام گیسٹ ہاؤسز اپنے ہر 7 کمروں میں سے 1 کمرہ سیاحوں کو رہائش کےلیے مفت دیں گے جہاں وہ ایک دن قیام کرسکیں گے۔
Offering free staying guest houses at the Neelam Valley for tourists
وہ گیسٹ ہاؤسز جن میں کمروں کی تعداد 7 سے کم ہے، وہ اس پروگرام کا حصہ نہیں ہوں گے یعنی اس پروگرام کا اطلاق کم از کم 7 کمروں والے گیسٹ ہاؤسز ہی پر کیا جائے گا جس کی تفصیل کچھ یوں ہے:
7 سے 13 کمروں والے گیسٹ ہاؤس میں: 1 کمرہ مفت
14 سے 20 کمروں والے گیسٹ ہاؤس میں: 2 کمرے مفت
21 سے 27 کمروں والے گیسٹ ہاؤس میں: 3 کمرے مفت