کوئٹہ: کلی قمبرانی اور کلی فتح باغ میں سرکاری اسکولوں کو مالک نے کرائے کی عدم ادائیگی پر خالی کرالیا۔
کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی اور کلی فتح باغ میں سرکاری اسکول مالک مکان نے ایک بار پھر خالی کرالئے۔ 29 روز قبل بھی مالک مکان نے اسکولوں کو خالی کرالیا تھا تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کو 2 روز کے اندر مکان کا کرایہ دینے کی ہدایت دی تھی۔ مالک مکان کا کہنا ہے کہ 29 روز گزر جانے کے باوجود وزیراعلی بلوچستان کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا اور تاحال کرایہ ادا نہیں کیا گیا جس وجہ سے باامر مجبوری اسکول خالی کرالئے گئے ہیں۔