سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان نیا ایم اویو باضابطہ طور پر طے پاگیا جس کی مدت 5 برس ہوگی۔
کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے کے تحت پلیئرز کو بورڈ کی آمدنی سے27.5 فیصد حصہ ملے گا، 19 فیصد کھلاڑیوں جبکہ 8.5 فیصد گراس روٹ لیول میں صرف کیا جائیگا، اسی طرح اگر 5برس کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کا ریونیو 1.96 بلین ڈالرسے تجاوز کرگیا تو پھر کھلاڑی اضافی رقم میں سے بھی 27.5 فیصد حصہ حاصل کرینگے۔ اس میں سے گراس روٹ لیول کے حصے کا تعین بعد میں بورڈ اور پلیئرز باڈی کی جوائنٹ کمیٹی کرے گی۔ سی اے کی جانب سے کرکٹرز ایسوسی ایشن کو رقم کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم اسے اب امداد کے بجائے کھلاڑی کے انٹلیکوچل رائٹس کا نام دے دیا گیا ہے۔