counter easy hit

تین ایف سی اہلکاروں کی شہادت، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

Mosazai

Mosazai

اسلام آباد : پاکستان نے تین ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے افغان سفیر جاناں موسیٰ زئی کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

پاکستان نے افغان حکومت کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملک کے ساتھ بلیم گیم میں نہیں پڑنا چاہتا۔ پاک فوج صرف اپنے دفاع میں کارروائی کرتی ہے۔

افغانستان کے ساتھ تعمیری روابط کے لئے ذمہ دارانہ پالیسی پر کاربند رہیں گے۔ توقع ہے کہ افغان حکومت سرحد پر ایف سی اہلکاروں کی شہادت جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے کام کرے گی۔