بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی بدحالی کی پول پٹی کھولنے والے اہلکارکا لائن آف کنٹرول سے تبادلہ کردیا گیا۔ تیج بہادر کہتا ہے ہمت کرکے سچ سنایا ، تحقیقات ہوئیں تو حقیقت سامنے آجائے گی ۔ تیج بہادر نے ویڈیو ہٹانے سے صاف انکار کر دیا۔
بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے انکوائری کا حکم دےدیا۔کم خوراکی کی دُہائی دینے والے بی ایس ایف کی 29ویں بٹالین کے اہلکار تیج بہادرکا لائن آف کنٹرول سے ہیڈ کوارٹر پونچھ تبادلہ کردیا گیا ہے۔تیج بہادرنے بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والی ویڈیو ہٹانے سے صاف انکار کر دیا ، اس کا کہنا ہے جو کہا سچ کہا،تحقیقات کرلوجو سچ ہے وہ سب کے سامنے آجائے گا۔بھارتی اہلکار نے کہا کہ اگر میرا نقصان ہو کر دوسرے سپاہیوں کا بھلا ہو سکتا ہے تو مجھے منظور ہے۔واضح رہے کہ تیج بہادر نے انکشاف کیا تھا کہ گودام خوراک سے بھرے ہوتے ہیں اور بڑے افسر انہیں بیچ کر پیسے کھرے کرلیتے ہیں لیکن سپاہی بھوکے رہتے ہیں۔
A Heartfelt message from one of our Indian BSF Jawan Indian Army