اسلام آباد: جوڈیشل اکیڈمی کے باہر وزیر مملکت عابد شیرعلی کی امامت میں ظہرکی نماز ادا کی گئی۔
وزیراعظم نوازشریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے وقت ن لیگ کے کارکنان سمیت وزرا کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جو وزیر اعظم کے باہر آنے کا انتظار کر رہے تھے۔ جیسے ہی ظہر کا وقت ہوا وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے جوڈیشل اکیڈمی کے باہرظہر کی نماز کی امامت کی اور ان کی اقتدا میں (ن) لیگ کے کارکنان سمیت دیگر لوگوں نے نماز ادا کی جب کہ وزیر اعظم کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف پاناما پیپرزکیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے آج پیش ہوئے تھے جب کہ جے آئی ٹی نے انہیں بطور گواہ طلب کیا تھا۔