اسلام اآباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ مالی سال کے لیے گیس کی قیمت میں 47 فیصد اضافے کی سفارش کردی۔ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کمپنی کی طرف سے گیس کی قیمت میں 144 فیصد سوئی سدرن کمپنی نے گیس کی قیمت میں 30 فیصد اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق دونوں کمپنیوں کی درخواستوں پر پشاور، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں عوامی سماعت ہوئی۔
اوگرا ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر گیس کی اوسط قیمت میں 47 فیصد جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر گیس کی اوسط قیمت میں 28 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر تھی کہ روپے کی مسلسل بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک مرتبہ پھر انٹر، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 151روپے کا ہوگیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 35 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ایک ڈالر 147 روپے 87 پیسے کا ہو گیا۔دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے 100 اینڈیکس میں آج 804 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور پی ایس ایکس 100 انڈیکس 33 ہزار 166 پوائنٹ کی سطح پر آگیا ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 1 روپے 35 پیسے مہنگا ہو کر 147.87 روپے کا ہوگیا جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی خریداری قیمت 147 روپے ہوگئی، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مجموعی طور پر 5.13 روپے اضافے کے بعد 146.52 پر بند ہوا تھا۔ اور اب خبر آئی ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ مالی سال کے لیے گیس کی قیمت میں 47 فیصد اضافے کی سفارش کر دی ہے۔