لاہور( شوبز ڈیسک) فلمسٹار نور کی ایک اور شادی کا انکشاف ہوا ہے، وہ ان دنوں انگلینڈ میں مقیم ہیں اور ان کی مارچ میں پاکستان آمد متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نامور فلمسٹار نور نے چند ماہ قبل خفیہ شادی کر لی ہے اور اس کے بعد سے وہ انگلینڈ میں مقیم ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نور مارچ تک وہیں قیام کریں گی جس کے بعد ان کی پاکستان آمد متوقع ہے، فلمسٹار نور کی اس سے قبل چار شادیاں ناکام ہو چکی ہیں۔
نورکے لاہور میں موجود قریبی ذرائع نے اس خبرکی باقاعدہ تصدیق تو نہیں کی، تاہم ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ اپنی زندگی کے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں اور دوستوں کو اس کے بارے میں آگاہ نہیں کرتیں۔ تاہم ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ نور نے جس سے شادی کی ہے وہ معروف کاروابری شخصیت ہیں اور نور شادی کے لیے نہیں مان رہی تو انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ اس شادی کو خفیہ رکھا جائے گا جس کے بعد نور کی جانب سے پانچویں شادی کی حامی بھری گئی
خیال رہے کہ ولی حامد سے علیحدگی کے بعد نور نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے کے بعد مذہببی زندگی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد انہوں نے کافی عمرے بھی ادا کیے اور اسکے بعد اپنی بیٹی کو لے کر لندن منتقل ہوگئیں تھی۔