لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ روز سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی چولستان کے دورے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی جس میں ایک خاتون سے عثمان بزدار کا تعارف کروانے کے لیے شہباز شریف کے نام کا سہارا لیا گیا۔اسی متعلق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی سے پوچھا گیا کہ ع عثمان بزدار کے تعارف کے لیے شہباز شریف کا ذکر کیوں کیا گیا؟۔جس کا جواب دیتے ہوئے صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ ہم بھی بچپن سے انہی کو دیکھ رہے ہیں۔ہم نے یا تو نواز شریف کو دیکھا یا پھر شہباز شریف کو دیکھا تو ہم کیا کریں۔ضیاء الحق کے دور سے اب تک یہی لوگ رہے اس لیے خاتون کو یہی بتانا تھا کہ ‘ اے او ہی بندہ اے جیڑا شہباز شریف لگا اے’۔بلکہ خاتون کو تو یہ بھی بتانا چاہتے تھے کہ شہباز شریف وہی ہیں جنھوں نے پکا ٹھیکہ لیا ہوا تھا پنجاب کا۔خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالے 4ماہ گزر گئے مگر ایسا لگتا ہے کہ ابھی بھی لوگ ان کے نام سے واقف نہیں۔اس حوالے سے عثمان بزادر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ہ ویڈیو عثمان بزدار کے چولستان کے دورے کے دوران بنائی گئی جہاں ایک بزرگ خاتون سے عثمان بزدار کا تعارف کروانے کے لیے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نام کا سہارا لینا پڑا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عثمان بزادر کے ساتھ موجود ایک شخص بزرگ خاتون سے کہتے ہیں کہ جیسے شہباز شریف ہوتے تھے نہ پنجاب کے بڑے وزیر۔اسی طرح اب عثمان بزدار صاحب ہیں۔عثمان بزدار کے اس تعارف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد صارفینے اس پر دلچسپ قسم کے تبصرے بھی کیے تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار سرائیکی وسیب میں
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کا سرائیکی زبان میں ایک بزرگ خاتون سے تعارف کروایا جا رہا ہے ۔ یہ دلچسپ ہے ۔ ''یہ پنجاب کے بڑے وزیراعلیٰ ہیں ، جیسے شہباز شریف تھا''Video Courtesy: Public News
Publiée par Farhan Ahmad Khan sur Mardi 1 janvier 2019