counter easy hit

’مذہبی علامتوں کی توہین جرم قرار دی جائے‘ ، اوآئی سی کا مطالبہ

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذہبی علامتی کی توہین کو جرم قرار دیا جائے ۔ اقوام متحدہ مذہبی علامتوں کی بے حرمتی پر پابندی لگانے کےلیے واجب النفاذ قرار داد جاری کرے ۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے مسلم وزرائے خارجہ کے 47 ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی مذہبی علامتوں کی بے حرمتی کو مسترد کرتی ہے اور اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی ایک بار پھر مخالفت کرتی ہے۔ العثیمین نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کا مطلب اقوام عالم کے درمیان تفرکہ پیدا کرنا نہیں ۔ العثیمین نے کہا کہ دہشتگردی بین الاقوامی مسئلہ ہے یہ عصر حاضر کا کینسر ہے ۔ کسی بھی عنوان سے دہشتگردی قابل قبول نہیں ۔ العثیمین نے کہا کہ اسلام دشمن بیانیہ قابل مذمت ہے کوئی بھی اس کا مرتکب ہو۔ العثیمین نے کہا کہ اسلام فوبیا کا سلسلہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی قراردادوں کے منافی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website