اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) اسلامی ممالک میں تعاون کی تنظیم (او-آئی-سی) کے انسانی حقوق کے مستقل ہائی کمیشن (آئی پی ایچ آر سی) نے کورونا کے پھیلاؤ کا الزام مسلمانوں پر عائد کرنے اور میڈیا میں ان کی کردار کشی کی بھارت کے اندر جاری اسلام سے نفرت پر مبنی مسلسل منفی مہم کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں مسلمان امتیازی سلوک اور تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔ تنظیم نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ اسلام کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کی لہر روکنے اور عالمی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے مسلمان اقلیت کے حقوق کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کرے۔