حادثے نے موٹر وے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، واقعے کے فوراً بعد راستے کو سیل کر دیا گیا، امدادی کارروائیاں شروع، تیل پر مٹی بھی ڈالی گئی۔
کراچی: لاپرواہی کے باعث آئل ٹینکر کا ایک اور حادثہ پیش آگیا، کراچی سے مورو آنے والا آئل ٹینکر نوری آباد کے قریب الٹ گیا، چالیس ہزار لٹر ڈیزل زمین پر بہہ گیا، علاقہ سیل، امدادی کارروائیاں جاریں۔
تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر کے حادثات کا سلسلہ نہ رک سکا، کراچی سے مورو آنے والا آئل ٹینکر نوری آباد کے قریب الٹ گیا، جس سے چالیس ہزار لٹر ڈیزل زمین پر بہہ گیا، حادثے نے موٹر وے پولیس کی دوڑیں لگوادیں، واقعے کے فوراً بعد راستے کو سیل کر دیا گیا، امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، تیل پر مٹی بھی ڈالی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو اونگ آنے کی وجہ سے پیش آیا،سانحہ احمد پورشرقیہ کے بعد ملک بھر میں آئل ٹینکر الٹنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں، آئے دن پیش آنیوالے واقعات نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔