counter easy hit

نوابشاہ میں آئل ٹینکر کو حادثے کے بعد آگ لگ گئی

نوابشاہ: صوبہ سندھ کے شہر نوابشاہ کے قریب آئل ٹینکر کو حادثہ پیش آِیا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

Oil tanker was burnt after a crash in Nawabshah

Oil tanker was burnt after a crash in Nawabshah

یہ حادثہ قومی شاہراہ پر قاضی احمد کے قریب پیش آیا جبکہ پولیس کے مطابق آئل ٹینکر میں ہزاروں لیٹر پیٹرول موجود ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع پر فائر بریگیڈ تاحال نہیں پہنچ سکی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ خیال رہے کہ عید الفطر سے ایک روز قبل اتوار کو احمد پور شرقیہ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے لگنے والی آگ کے باعث 192 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔ حادثہ صبح 6بجکر 20 منٹ پر پیش آیا، کراچی سے بہاولپور جانے والے آئل ٹینکر میں 25000 لیٹر تیل تھا۔ عوام نے گرے ہوئے تیل کو اٹھانا شروع کردیا اور اس دوران آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website