رحیم یارخان کے علاقے ظفرآباد کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرکے حادثے کی جگہ کو سیل کر دیا۔
Oil tanker was flip over near Zafarabad in Rahim yar khan
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا آئل ٹینکر کراچی سے 40ہزار لیٹر پٹرول لےکر محمودکوٹ جا رہا تھا۔ آئل ٹینکر سڑک پر بارش کی وجہ سے ہونے والی پھسلن کی وجہ سے توزن بر قرار نہ رکھ سکا۔ حادثے کی جگہ جانے والی تمام ٹریفک کو فوری طور پر روک دیا گیا، بعد میں ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا۔