کراچی: چیئرمین ایپوٹا یوسف شہوانی نے کہا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن اور اوگرا نے کرائے بڑھانے کی منظوری دی لیکن اب بات سے پھر گئے ہیں۔
چیئرمین ایپوٹا یوسف شہوانی نے کہا ہے کہ 13 نومبر سے ملک گیر ہڑتال شروع کی جائے گی۔ پٹرولیم ڈویژن اور اوگرا نے کرائے بڑھانے کی منظوری دی لیکن اب بات سے پھر گئے ہیں۔ اوگرا نے 25 اکتوبر کو آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسیشن کے ساتھ کرائے بڑھانے کا تحریری معاہدہ کیا تھا۔ اوگرا معاہدے کے تحت آئل ٹینکرز کے لانگ روٹ میں 20 فیصد اور لوکل روٹس میں 64 فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی تھی۔ اوگرا معاہدے کے مطابق کرایوں میں اضافہ یکم نومبر سے لاگو ہونا تھا۔