کوٹلی :وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اوکاڑہ میں دو لیگی امیدواروں کامقابلہ پارٹی کاغلط فیصلہ تھا، کہا کہ ٹانگیں کھینچنے والے ٹانگیں کھینچتے رہ جائیں گے لیکن کھینچ نہیں پائیں گے، دوبارہ ہونیوالے انتخاب کے نتائج تسلیم نہ کرنا سنجیدگی نہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے کوٹلی آزاد کشمیر میں 100 میگاواٹ کے گل پور ہائیڈرو پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، تقریب سے خطاب میں کہا کہ جو لوگ حکومت کو کام کرنےسےروک رہے ہیں انہیں ساتھ آنے کی دعوت دیتے ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اوکاڑہ میں ان کی پارٹی کے غلط فیصلے کی وجہ سے دو لیگیوں میں مقابلہ ہوا، جبکہ مخالف امیدوار کی تو ضمانت ہی ضبط ہوگئی ہے۔ گل پورپن پراجیکٹ منصوبے سے متعلق گفتگو میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبے پر 33 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، اگلے 4سال میں یہ منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو بجلی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ یہاں 60ہزار میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے،، وزیراعظم نے کہا کہ زیادہ مقدار میں سستی بجلی بنانا ان کا مقصد ہے۔