اوکاڑہ: تھانہ چوچک کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ہوا۔ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔
تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی پولیس مقدمہ قتل کے ملزم نعیم عرف نعیمی کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ اچانک پولیس وین پر ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی اور اپنے ساتھی کو پولیس حراست سے چھڑوا کر لے گئے۔ پولیس ان کا تعاقب کرتی رہی، تھانہ چوچک کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں نعیم عرف نعیمی اپنے نامعلوم ساتھی سمیت مارا گیا جبکہ دو ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر لیا۔