ویانا (محمد اکرم باجوہ) ویانا آسٹریا میں پرانے مسلم لیگیوں کا ایک ہنگامی اجلاس مقامی ریسٹورنٹ ویانا میں 14 مارچ کو منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا اور متفقہ طور پر چیرمین کیلیے حاجی غلام اظہر اور صدر کیلیے چوہدری محمد نواز وڑئچ اور نائب صدر کیلیے علی شرافت منتخب ہوئے اور باقی عہدیداران کا انتخاب عنقریب عمل میں لایا جائے گا۔
پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے پرانے لیگی گروپ نے اجلاس کی تمام کاروائی تحریر کی صورت میں دستخطوں کے ساتھ پریس ریلیز پاکستان میڈیا ویانا کو جاری کی۔