پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔ سابق کپتان محمد یوسف کہتے ہیں کہ بلے بازوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
اولڈ ٹریفورڈ: (یس اُردو) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں میدان سجے گا۔ مہمان ٹیم کو چار میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ مصباح الیون نے لارڈز ٹیسٹ میں پچھتر رنز سے تاریخی کامیابی سمیٹی تھی۔ مین آف دی میچ یاسر شاہ نے دس وکٹیں اڑائیں۔ سابق کپتان محمد یوسف کہتے ہیں کہ فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی واپسی سے فرق پڑے گا۔ انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کی ہیں۔ میزبان ٹیم دو ہزار ایک سے اولڈ ٹریفورڈ میں ناقابل شکست ہے۔