counter easy hit

عمر رسیدہ خاتون سے ’بدتمیزی‘ کرنے والا پولیس افسر معطل کر دیا گیا

Older police officer suspended for 'misbehavior'

لاہور)ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے بزرگ خاتون سے مبینہ طور پر بدتمیزی کرنے والے سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو معطل کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گِل نے بتایا کہ لاہور پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ’لاہور پولیس کو اے ایس آئی کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایت‘ کردی۔واضح رہے کہ صحافی ترہب اصغر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اے ایس آئی کو عمررسیدہ خاتون پر چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اے ایس آئی نے خاتون کی لاٹھی بھی پھینک دی تھی۔ترہب اصغر نے بتایا کہ مذکورہ ویڈیو لاہور میں سٹی پولیس افسر کے باہر بنائی گی۔وزیراعلیٰ کے ترجمان نے کہا کہ ’ایسا رویہ کسی بھی صورت ناقابل برداشت ہے‘۔ویڈیو پوسٹ ہونے کے دو گھنٹے بعد شہباز گِل نے اعلان کیا کہ بزرگ خاتون سے بدتمیزی اور بداخلاقی کے ساتھ پیش آنے پر اے ایس آئی کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ پنجاب پولیس مشتبہ افراد پر ’تشدد‘ اور ان کے ساتھ تفتیش کے لیے غیرقانونی طریقہ کاراپنانے پرچند ماہ سے شہ سرخوں کی زینت بنی ہوئی ہےگزشتہ ہفتے پولیس کے مبینہ تشدد سے لاہور میں 2 اور رحیم یار خان میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔گزشتہ ہفتے ہی محکمہ انسداد کرپشن کے افسران نے لاہور میں ٹاچر سیل دریافت کیا تھا جو گجرپورہ پولیس اسٹیشن ہاؤس (ایس ایچ او) سمیت 3 کانسٹیبل کے زیر استعمال تھا اور وہ تفتیش کے لیے مشتبہ افراد کو ٹاچر سیل لاتے تھے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق رحیم یار خان میں پولیس کے ہاتھوں بدترین تشدد سے ہلاک ہونے والے صلاح الدین کے معاملے پروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈی پی او رحیم یار خان کو عہدے سے ہٹا دیا ۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈی پی او رحیم یار خان سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کریں اور ان کی جگہ ایس پی انویسٹی گیشن حبیب اللہ کوڈی پی اورحیم یارخان کااضافی چارج دے دیا گیا۔صلاح الدین کی ہلاکت کے معاملے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان نے سینئر سول جج شیخ فیاض حسین کو جوڈیشل انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پولیس افسران، ایس ایچ او، تفتیشی آفیسر اور مقتول کے والد کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ جوڈیشل انکوائری کی سماعت سات ستمبر کو ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رحیم یار خان میں پولیس کے ہاتھوں بدترین تشدد سے ہلاک ہونے والے گوجرانوالہ کے رہائشی صلاح الدین ایوبی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

Embedded video

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website