بمبئی(یس اردو ڈیسک) بالی ووڈ کے عظیم اداکار اوم پری نے محرم کے موقع پر اپنے ٹوئٹر
پیغام میں کہا ہے کہ میرا ایمان ہے کہ اسلام تلوار کے زور سے نہیں پھیلایا گیا بلکہ یہ کربلا کی عظیم قربانی کا صدقہ ہے جس نے اسلام کو زندہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسین ؑ زندہ ہیں اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں اور حسین ؑ ہی نہیں بلکہ ان کا دشمن یزید بھی زندہ ہے ان لوگوں کی شکل میں جو کشمیریوں پر ظلم کر رہے ہیں اور پاکستان میں معصوم لوگوں کو بم برسا کر مار رہے ہیں۔