پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،فہد مصطفی کے کام نے مجھے بہت متاثرکیا ،بھارتی اداکار عوام کی محبت ہمیں انکے درمیان شوٹنگ کرنے پر مجبور کرتی ہے ،مہوش حیات،فہد مصطفی
کراچی (سٹاف رپورٹر) بھارتی اداکار اوم پوری پاکستانی فلم ایکٹر ان لا میں اپنا کام مکمل کرانے کے بعد واپس بھارت چلے گئے ۔ جاتے ہوئے وہ اداکار فہد مصطفی کی فلم نامعلوم افراد سمیت کئی نئی اور پرانی پاکستانی فلموں کی ڈی وی ڈیز بھی لیکر گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،فہد مصطفی نے اپنے کام سے مجھے بہت متاثر کیا ہے ۔مشترکہ فلمسازی وقت کا تقاضا ہے ۔کراچی کے قدیم علاقے دیکھ کر ممبئی کے کئی ہجرت کرنے والے دوست یاد آگئے ۔ہدایتکار نبیل قریشی نے نمائندہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اوم پوری کا کام مکمل ہوچکا ہے اب ان کی ڈبنگ باقی ہے جو ممبئی جاکر کی جائیگی جبکہ فلم کا پراسس انڈیا میں کرایا جائیگا جس کیلئے جولائی میں جانے کا ارادہ ہے ۔دریں اثنا گزشتہ روز دھوراجی میں گولا گنڈا سٹریٹ پر مہوش حیات اور فہد مصطفی کے آئوٹ ڈور مناظر عکس بند کئے گئے۔ مہوش حیات اور فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ عوام کی یہی محبت ہمیں ان کے درمیان شوٹنگ کرنے پر مجبور کرتی ہے