counter easy hit

عمر اکمل اور احمد شہزاد کو مزاج درستگی کیلئے بحالی پروگرام میں شامل کیا جائے،عامرسہیل

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کا مزاج درست کرنے کیلیے بحالی پروگرام میں شریک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Omar Akmal and Ahmad Shehzad should be included in the maintenance program for mood accuracy, Aamashehelایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو بحالی پروگرام میں شامل کرتے ہوئے بتانا چاہیے کہ ان سے کس قسم کی توقعات وابستہ ہیں، احمد شہزاد کو نوجوانوں کیلیے ایک رول ماڈل کے طور پر اپنی ذمہ داری قبول کرنی ہو گی، عمر اکمل اپنا کیریئر بچانے کیلیے کھیل پر دھیان دیں اور تنازعات سے دور رہیں۔

سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں کپتان کی حیثیت سے جدوجہد کرتے نظر آ رہے ہیں، ان کو تبدیل کرنے کی بجائے مزید موقع دینا چاہیے۔ محمد عامر کو کسی ایک فارمیٹ سے بالکل الگ کرنے کی بجائے منیجمنٹ کو ان کا سمجھداری سے استعمال کرنا چاہیے۔